rss

شام میں اسد حکومت کے مظالم پر سفیر نکی ہیلی کا بیان

Français Français, Русский Русский, Español Español

 

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر برائے پریس اور عوامی سفارتکاری
برائے فوری اجرا

15 مئی2017

شام میں روا رکھے گئے مظالم پر دفترخارجہ کی طرف سے آج سامنے لائی گئی خفیہ دستاویزات  واضح کرتی ہیں کہ اسد حکومت  کس طرح منظم اور وحشیانہ انداز میں اپنے ہی لوگوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

اسد حکومت کی قتل عام پر پردہ ڈالنے کی کوششوں میں شامل لاشوں کو جلائے جانے والا مرکز انسانیت کے خلاف بیسویں صدی کے بدترین جرائم کی یاد دلاتا ہے۔

ان مظالم کی زیادہ تر ذمہ داری اگرچہ اسد پر عائد ہوتی ہے لیکن اس کے اتحادی روس اور ایران بھی اس میں برابر کے شریک ہیں۔ روس اور ایران نے اسد کو اس قابل کیا کہ وہ اغوا، ایذا رسانی، ماورائے عدالت قتل، ہوائی حملے، بیرل بم اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکے۔

باقی دنیا شامی حکومت کے مظالم کو مانتی ہے ۔ اب وقت ہے کہ روس بھی ہمارے ساتھ شامل ہو جائے۔

 

###

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/7797
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں