rss

ایرانی صدر روحانی کے دوبارہ انتخاب پر سعودی دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو

Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español

دفتر خارجہ امریکہ
دفتر ترجمان
برائے فوری اجراء
وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

20 مئی 2017

ہمیں جو امید ہے، میں جو امید رکھوں گا وہ یہ کہ اب روحانی اپنی دوسری مدت صدارت میں ایران کے دہشت گرد نیٹ ورک، اس کی جانب سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کی مالی اعانت، اسے انسانی وسائل اور انتظام و انصرام کی فراہمی سمیت ہر اس چیز کے خاتمے کا عمل شروع کریں گے جو وہ اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کو فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں ان سے یہی امید ہے۔

ہمیں ان کی جانب سے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات کے خاتمے کی بھی امید ہے۔ ہمیں ان سے ایرانی عوام کے آزادی اظہار اور آزادی اجتماع کے حق کی بحالی کی بھی توقع ہے تاکہ ایرانی عوام وہ زندگی جی سکیں جو ان کا حق ہے۔

اس انتخاب سے ہمیں یہی امید ہے۔ میں اس حوالے سے اپنی توقعات پر بات نہیں کروں گا۔ مگر ہم امید رکھتے ہیں کہ اگر روحانی ایران کے دنیا سے تعلقات میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو وہ انہی اقدامات کے ذریعے آئے گی۔

###

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں