rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سعودی عرب کے رہنماؤں سے ملاقات

Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجراء

20 مئی 2017

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز السعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ صدر کی ان ملاقاتوں سے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے امریکہ کا گہرا اور دیرینہ عزم نمایاں ہوا اور یہ امریکہ سعودی تعلقات کے بارے میں صدر کے اعتماد کی آئینہ دار تھیں۔ اس موقع پر صدر نے علاقائی امن و سلامتی کے مسائل بشمول داعش اور القاعدہ کو شکست دینے، ایران کی عدم استحکام پر مبنی سرگرمیوں سے نمٹنے اور یمن و شام میں تنازعات جیسے علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر اور شاہ سلمان نے ایک مشترکہ تزویراتی طریق کار کے اعلامیے پر دستخط کیے جو متشدد انتہاپسندی سے نمٹنے، دہشت گردی کی مالیات کے خاتمے اور دفاعی تعاون کے فروغ کی خاطر قریبی تعاون کا ضامن ہے۔ مزید براں صدر نے سعودی عرب کے معاشی اصلاحات کے منصوبوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی معاشی کایاپلٹ کے لیے امریکی کاروباری اداروں کو مثالی شراکت کار کے طور پر سامنے لائے جس کا اظہار صدر کے دورے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے متعدد معاہدوں پر دستخط سے ہوتا ہے۔

###

یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں