rss

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات پر جاری کیا گیا بیان

Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر پریس سیکرٹری
برائے فوری اجرا
23 مئی 2017

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بیت اللحم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس یقین کو دہرایا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں امن ممکن ہے۔ صدر ٹرمپ اور صدر عباس نے  اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں امن کے حقیقی اور دیرپاقیام کے اپنے عہد کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے ایسا سازگار ماحول بنانے کی اہمیت پر زور دیاجو امن کی خواہش کا حقیقی عکاس ہو۔ دونوں رہنماؤں نے مزاکرات آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ عرب ریاستیں ان مزاکرات میں کس طرح مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ صدر عباس نے مزاکرات کا عمل فوری طور پر شروع کرنے پر آمادگی اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ اور صدر عباس نے مانچسٹر میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور متاثرین  اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے ریاض کانفرنس کے رہنماؤں کی طرف سے دہشت گردی کی مذمت اور اس کی مالی معاونت کی روک تھام اور شدت پسند نظریات سے نمٹنے کے عزم کی حمایت کی۔ صدر ٹرمپ اور صدر عباس نے فلسطینی قیدیوں کے معاوضے کے مسئلے اور فلسطینی معیشت کی بہتری پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں