rss

ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے چیئرپرسن کی حراست

English English, Français Français, Русский Русский

دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
07 06 2017
واشنگٹن
متن

(برائے فوری اجرا)

امریکہ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل ترکی کے چیئرپرسن تنیش خلیچ کی حالیہ حراست پر گہری تشویش ہے، جو کہ ترکی میں انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور عالموں کی گرفتاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔حراستوں کا یہ سلسلہ تشویشناک ہے اور ایسا کرتے ہوئے اکثر انتہائی کم ثبوت یا شفافیت کا سہارا لیا جاتا ہے۔ ہم ان واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور انفرادی حقوق اور قانون کی عملدآری کے حوالے سے ترکی کے آئین میں دی گئی ضمانتوں اور اس حوالے سے عالمی طور پر کیے گئے وعدوں کو  نبھانے پر زور دیتے ہیں۔ ہم نے ترکی کی حکومت کو بارہا یہ بآور کرایا ہے کہ آزادی اظہار اور دوسری آزادیوں پر مسلسل قدغن لگانے سے جمہوری معاشرے کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

غیر سرکاری تنظیمیں اور ایک فعال سول سوسائٹی کسی بھی مضبوط جمہوریت کا اہم جزو ہیں۔ محدود کی بجائے وسیع مکالمے سے ترکی کو فائدہ ہوگا۔ جناب خلیچ جیسے افراد کی حراست سے عوامی مباحثہ  سرد پڑ جاتا ہے اور جمہوریت کی خوبیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں