rss

صدارتی ایگزیکٹو آرڈر ’قوم کا امریکہ میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشتگردوں سے بچاؤ ‘پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

العربية العربية, Français Français, Русский Русский, Español Español, Português Português

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
ترجمان ہیدا نوئرٹ کا بیان
26 جون 2017

قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دفتر خارجہ ایگزیکٹو آرڈر 13780 ’قوم کا امریکہ میں داخل ہونے والے غیر ملکی دہشتگردوں سے بچاؤ ‘پر سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے اور 14 جون 2017 کو جاری کیے گئے صدارتی میمورنڈم کی روشنی میں  منظم انداز  میں عملدرآمد کرے گا، جس کے تحت ہمیں التوا کے 72 گھنٹے بعد  اس پر عملدرآمد کا آغاز کرنا ہے۔

دفتر خارجہ محکمہ انصاف اور داخلی سلامتی  کےشعبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد عملدرآمد پر مزید معلومات فراہم کرے گا۔

حکمنامے پر پیشہ وارانہ، منظم اور بروقت انداز میں عملدرآمد  کے دوران ہم امریکہ آنے والے مسافروں اور ٹریول انڈسٹری میں اپنے شراکت داروں کو باخبر رکھیں گے۔  ہم پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے کے پروگرام  پر عملدرآمد کے لیے بھی اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جیسے جیسے تبدیلیاں رونما ہونگی ہم انہیں ان سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

###

 


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں