rss

وزیرخارجہ ٹلرسن کی جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ سے بات چیت

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ

دفتر برائے ترجمان

برائے فوری اجراء

29 اگست 2017

وزیرخارجہ ٹلرسن نے جاپانی وزیرخارجہ تارو کونو اور جمہوریہ کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا سے ٹیلی فون پر فرداً فرداً بات چیت کی جس میں شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی فضائی حدود کے اوپر سے کیا گیا میزائل تجربہ زیربحث آیا۔

اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ یہ حملہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی میں شدت اور اس کی جانب سے امریکہ، جاپان، جمہوریہ کوریا اور دنیا بھر کے ممالک کو لاحق خطرات کا اظہار ہے۔

وزیرخارجہ ٹلرسن نے اپنے ہم منصب کونو اور کانگ سے گفتگو میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ اتحاد کی مضبوطی اور ان کے دفاع کی بابت امریکہ کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ ٹلرسن اور دونوں وزراء میں اتفاق پایا گیا کہ شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے لیے قریبی باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ  شمالی کوریا کی حکومت کو باور کرایا جائے کہ اس کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کا نتیجہ عالمی برادری کی جانب سے مذمت اور تنہائی کی صورت میں ہی نکلے گا۔

# # #


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں