rss

سفارتی مشنز میں برابری کے فیصلے کی تکمیل

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

دفتر برائے ترجمان
ترجمان ہیدا نوئرٹ کا بیان
برائے فوری اجراء

31 اگست 2017

 

امریکہ نے روسی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں امریکی سفارت کا حجم محدود کرنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کر دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اقدام بلاجواز اور دونوں ممالک میں مجموعی تعلقات کے لیے ضرررساں ہے۔

روسیوں کی جانب سے اس اقدام کے جواب میں ہم روسی حکومت سے تقاضا کر رہے ہیں کہ وہ سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ، واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانے سے ملحقہ دفتر اور نیویارک سٹی میں قونصل خانے سے منسلک دفتر بند کر دے۔ یہ بندش 2 ستمبر تک عمل میں آنی چاہیے۔

اس اقدام کے بعد دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے تین قونصل خانے باقی رہ جائیں گے۔ اگرچہ سفارتی عملے اور قونصل خانوں سے ملحقہ دفاتر کے معاملے میں عدم مساوات بدستور موجور رہے گا، مگر ہم نے روسی حکومت کو بعض دفاتر برقرار رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد باہمی تعلقات میں مزید ابتری کو روکنا ہے۔

امریکہ کو امید ہے کہ روس کی جانب سے سفارتی مشنز میں مساوی نمائندگی کی خواہش پوری کرتے ہوئے ہم اطراف سے مزید جوابی اقدامات سے احتراز کرتے ہوئے دونوں صدور کے بیان کردہ ہدف تک پہنچ سکتے ہیں جو یہ ہے کہ ‘دونوں ممالک میں باہمی تعلقات مزید بہتر ہونے چاہئیں اور باہمی دلچسپی و اہمیت کے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ ملنا چاہیے’ امریکہ اس حوالے سے مزید ضروری اور جائز اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

# # #


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں