rss

عید الاضحیٰ پر وزیر خارجہ ٹلرسن کا تہنیتی پیغام

English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी

31 اگست 2017

محترم/محترمہ/جناب وزیر (یا کوئی اور مناسب اور برمحل خطاب)

عید الاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان میری طرف سے نیک خواہشات قبول کریں اور ساتھ ہی میں فریضہ حج ادا کر کے گھروں کو لوٹنے والے افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہزاروں امریکیوں سمیت تیس لاکھ مسلمانوں کو اسلام کے پانچویں ستون یعنی فریضہ حج کے لیے  مکہ میں اکٹھے دیکھنا ایک  عالی شان منظر ہوتا ہے۔ مختلف ثقافتوں اور قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد کا حج کے لیے اکٹھا ہونے والا جم غفیر ہمیں باور کراتا ہے کہ متحرک معاشرے کیسے دعا، روحانی تجربے، خدمت، مفلسوں کی مدد اور سرحدوں سے ماورا باہمی احترام کے لیے کیسے اکٹھے کھڑے ہوتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی طرف سے میں آپ کے لیے خوشگوار چھٹیوں کی تمنا کرتا ہوں۔

عید اور حج مبارک۔

خیراندیش،

ریکس ڈبلیو ٹلرسن

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں