rss

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

Français Français, English English, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español

دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
14 ستمبر 2017

شمالی کوریا کی جانب سے اشتعال انگیز میزائل تجربے سے دوسری مرتبہ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کے اتحادی جاپان کے عوام کو حالیہ ہفتوں میں براہ راست خطرے کا سامنا ہوا ہے۔

 ایسی مسلسل اشتعال انگیزیوں سے شمالی کوریا کی سفارتی و معاشی تنہائی میں اضافہ ہی ہو گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بشمول پابندیوں سے متعلق حالیہ متفقہ قرارداد ہمیں درکار اقدامات کی انتہا نہیں بلکہ ابتدا ہیں۔ ہم تمام اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کم حکومت کے خلاف نئے اقدامات اٹھائیں۔

 شمالی کوریا کو بیشتر تیل چین سے حاصل ہوتا ہے۔ شمالی کوریا کے کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد روس میں ملازمت کرتی ہے۔

چین اور روس کو اس حوالے سے اپنے طور پر براہ راست اقدامات کرتے ہوئے ان لاپرواہانہ میزائل تجربات پر بہرطور سخت رویے کا اشارہ دینا چاہیے۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں