rss

نائب صدر کی پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

English English

وائٹ ہاؤس

دفتر برائے نائب صدر

برائے فوری اجرا

19 ستمبر 2016

نائب صدر مائیک پنس نے پہلی مرتبہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آج نیویارک میں ملاقات کی۔ نائب صدر اور وزیراعظم عباسی میں صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق گزشتہ ماہ کے اواخر میں اعلان کردہ حکمت عملی کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔ نائب صدر نے ایسے طریقہ ہائے کار پر روشنی ڈالی جن کے ذریعے پاکستان جنوبی ایشیا میں سبھی کے لیے استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔ نائب صدر نے صدر ٹرمپ کے اس یقین کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے خطے میں ہماری کوششوں میں شراکت داری سے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں