rss

پاکستان میں حملہ

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ

دفتر برائے ترجمان

برائے فوری اجرا­

ترجمان ہیدا نوئرٹ کا بیان

5 اکتوبر 2017

امریکہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فتح پور شریف کے مزار پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے، جس میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جو محرم کے مقدس مہینے کے احترام میں وہاں موجود تھے۔

ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم حکومت پاکستان اور خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہینگے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہم پاکستانی عوام اور جنوبی ایشیا  کے علاقے  کے ساتھ کھڑے ہیں۔

# # #


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں