rss

تارکین وطن کے بارے میں صدر کی نئی ترجیحات

Facebooktwittergoogle_plusmail
हिन्दी हिन्दी, English English, Français Français

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان
اکتوبر8 2017

تارکین وطن کے حوالے سے صدر کی نئی ترجیحات میں مضبوط و مستحکم سرحدوں اور قوانین کی مدد سے ملکی حفاظت کے ذریعے امریکی شہریوں کے تحفظ اور ہماری خودمختاری یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کا پہلا فرض امریکی عوام کی سلامتی یقینی بنانا ہے اور صدر ٹرمپ کے اقدامات ہمارے امیگریشن نظام میں موجود کمزوریوں کا خاتمہ کر دیں گے جو وطن کی حفاظت کے حوالے سے ہماری اہلیت میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔

دفتر خارجہ دوسرے طریقوں کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ میں دھوکہ دہی کے خلاف کڑی کارروائی، تمام ویزا درخواستوں کی جامع چھان بین اور تمام ممالک پر غیرقانونی امیگریشن کو نقطہ آغاز پر ہی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال کر اپنے حصے کا کام کرے گا۔ دوسرے وفاقی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم ایسے اقدامات پر عملدرآمد جاری رکھیں گے جن کے ذریعے مہاجرین کی آبادکاری کے سلسلے میں موثر جائزہ ممکن ہو سکے گا۔ امریکیوں کی حفاظت کے لیے نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے ہم یہ امر بھی یقینی بنائیں گے کہ امریکہ بدستور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے آزادی کا مینارہ رہے۔

# # #


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
ای میل کے ذریعے تازہ معلومات حاصل کریں
تازہ اطلاعات یا اپنی منتخب کردہ ترجیحات تک رسائی کے لیے مہربانی کر کے ذیل میں اپنی رابطہ معلومات درج کریں