rss

سفیر ہیلی اور برمی قومی سلامتی کے مشیر یو ٹوانگ ٹانگ کے درمیان ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ

دفتر برائے پریس و عوامی سفارتکاری

برائے فوری اجرا

12 کتوبر 2017

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے قومی سلامتی پر برما کے مشیر یو ٹوانگ ٹانگ سے ملاقات میں برما میں پناہ کے متلاشی افراد کے سنگین بحران پر بات کی۔

سفیر ہیلی نے زور دیا کہ تمام فریقین فوری طور پر تشدد کا راستہ ترک کریں۔  انہوں نے برما سے اپیل کی کہ وہ نقل مکانی پر مجبور تمام افراد کی جتنی جلدی ہوسکےمحفوظ اور باعزت واپسی میں مدد دے   اور پر تشدد کارروائیوں سے متاثرہ افراد تک انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنائے۔ آخر میں، انہوں نے برما سے کہا کہ وہ سکیورٹی اہلکاروں اور  دوسرے افراد جو تمام متاثرہ گروہوں پر  ظلم کرنے  کے ذمہ دار پائے جائیں انہیں ان کے اعمال پر جوابدہ بنائے۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں