rss

مغوی بوئل کولمین خاندان کی پاکستان میں بازیابی پر صدر ٹرمپ کا بیان

English English

وائٹ ہاؤس

دفتر برائے پریس سیکرٹری

برائے فوری اجرا

12 اکتوبر 2017

امریکی شہری کیٹلین کولمین اور ان کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئل کو طالبان سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغوا کر کے یرغمال بنا لیا تھا۔ محترمہ کولمین نے قید میں تین بچوں کو جنم دیا۔ گزشتہ روز امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

آج وہ آزاد ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے پاکستان سے تعلقات میں ایک مثبت موقع ہے۔ پاکستانی حکومت  کا تعاون  اس بات کا مظہر ہے کہ وہ خطے میں سلامتی مہیا کرنے کے حوالے سے امریکی خواہشات کا احترام کر رہی ہے۔ مستقبل میں بھی ہم دہشت گردی کے خلاف اور باقی ماندہ مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں  اسی طرح کی مشترکہ کارروائیاں جاری رہنے کی امید رکھتے ہیں ۔

###


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں