rss

کیٹلین کولمین، جوشوا بوئل اور ان کے خاندان کی دہشت گردوں کی قید سے رہائی پر

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
وزیر خارجہ ٹلرسن کا بیان
12 اکتوبر2017

 

 

امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی مدد سے بوئل کولمین خاندان کو پاکستان میں قید سےآزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

امریکی شہری کیٹلین کولمین اور کینیڈین شہری جوشوا بوئل کو 2012  میں حقانی نیٹ ورک نے  یرغمال بنا لیا تھا۔ ان کے تینوں بچے قید کے دوران پیدا ہوئے۔ آج وہ آزاد اور محفوظ ہیں۔

میں امریکی حکومت کےمختلف شعبوں کی انتھک محنت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ مجھے خاص طور پر سفیر ہیل اور ان کے مشن اسلام آباد کی ٹیم کے پاکستان کے ساتھ اشتراک کار پر فخر ہے۔ ان کوششوں کی کامیابی سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ امریکہ کیا کچھ حاصل کر سکتا ہے۔

امریکہ حکومت پاکستان اور پاکستانی فوج کے تعاون پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا میں نئی حکمت عملی پاکستان کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے جو اسے  خطے میں استحکام اور دیرپا امن کے لیے ادا کرنا چاہیے۔ امریکہ کو امید ہے کہ پاکستان کے اعمال امریکہ پاکستان تعلقات کو آگے بڑھائیں گے جن کا تعلق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور دوسرے شعبوں میں تعاون کے ضمن میں بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں سے ہے۔

###

 


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں