rss

افغانستان میں دہشت گردانہ حملے

English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
ترجمان ہیدا نوئرٹ کا بیان
20 اکتوبر2017

امریکہ بیس اکتوبر کو کابل اور غورسمیت  رواں ہفتے میں ملک کے دوسرے علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ان حملوں کے جواب میں کی گئی کارروائی پر ہم حکومت اور سکیورٹی فورسز کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ان بے رحمانہ اور بزدالانہ حملوں کے پیش نظر  افغانستان کے حوالے سے ہماری ذمہ داری غیر متزلزل ہے۔ امریکہ  افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنے ملک میں امن اور سلامتی کے حصول کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیتا رہے گا


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں