rss

وزیر دفاع ماٹس کی انڈین وزیردفاع نرملا ستھارمن سے ملاقات

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی محکمہ دفاع

دفتر ترجمان اعلیٰ

برائے فوری اجرا

26 اکتوبر 2017

پنٹاگان کی ترجمان اعلیٰ ڈانا ڈبلیو وائٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات:

وزیردفاع جم ماٹس نے 25 اکتوبر کو کلارک پامپانگا ،فلپائن میں آسیان کے وزرائے دفاع اور دیگر کے اجلاس (اے ڈی ایم ایم-پلس) کے موقع پر انڈین وزیر دفاع نرملا ستھارمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں نے قوانین کی بنیاد پر عالمی نظام کی اہمیت سے اتفاق کیا جس میں تمام ممالک خوشحالی کی منزل حاصل کرنے کے اہل ہوں۔ دونوں وزرائے دفاع میں دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف اکٹھے کام کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق پایا گیا۔ دونوں نے امریکہ انڈیا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے متعدد اقدامات اور بحرہند و الکاہل کے خطے میں انڈیا کے قائدانہ کردار میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے خاص طور پر سمندری سلامتی کے حوالے سے باہمی تعاون میں مضبوطی لانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس مقصد کے لیے طیارہ بردار جہازوں کے علاوہ  بحری جہازوں سے ہیلی کاپٹر کارروائیوں کے پروگرام (ایچ او ایس ٹی اے سی) پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں