rss

قائم مقام معاون وزیرخارجہ برائے آبادی، پناہ گزین، اور ہجرت سائمن ہینشاہ برما اور بنگلادیش کے دورہ پرجانے والے وفد کی قیادت کر ینگے

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
میڈیا نوٹ
29 اکتوبر 2017

 
 

آبادی، پناہ گزینوں اور ہجرت کے لیے قائم مقام معاون وزیرخارجہ سائمن ہینشاہ ایک وفد کی قیادت کرینگے جو 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک برما اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔ وفد اپنے دورے کے دوران ریاست راخائن کے بحران سے پیدا ہونے والے انسانی امداد اور انسانی حقوق کے بحران کے حل کے لیے بات چیت کرے گا اور برما، بنگلہ دیش اور خطے میں بے گھر ہونے والے افراد تک امداد کی فراہمی میں بہتری لانے کے طریقہ کار کا جائزہ لے گا۔ دفتر برائے جمہوریت، انسانی حقوق اور لیبر کے لیے نائب معاون وزیر خارجہ سکاٹ بسبی، جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے قائم مقام نائب معاون وزیر خارجہ ٹام وجدا اور مشرقی ایشیا و پیسفک امور کی ڈائریکٹر پٹریشیا ماہنی وفد میں شامل ہیں۔

وفد فریقین سے ملاقاتیں کرے گا تاکہ بحران کےجواب میں امریکہ اور عالمی ردعمل پر بات کر سکے اور ساتھ ہی اس کا دیرپا حل تلاش کیا جاسکے۔

برما میں قائم مقام معاون وزیر خارجہ سائمن ہینشاہ اور وفد سفارتی حلقوں، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور اقوام متحدہ، بین الاقوامی اور غیر سرکاری تنظیموں سے ملاقاتیں کرینگے تاکہ بحران کی موجودہ صورتحال، تشدد سے متاثرہ افراد کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے مواخذے پر بات چیت کے ساتھ ساتھ متاثرہ لوگوں تک امداد کی بلا روک و ٹوک ترسیل اور میڈیا کی رسائی پر زور دیا جائے تاکہ ایسا طریقہ کار وضع کرنے میں مدد ملے جس سے افراد کی باعزت اور محفوظ انداز میں واپسی ممکن ہو سکے۔

بنگلہ دیش میں قائم مقام معاون وزیرخارجہ سائمن ہینشاہ اور وفد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، عطیہ دہندگان اور انسانی امدادی اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں بنگلہ دیش میں بڑی تعداد میں آنے والے مہاجرین کی حالت زار میں بہتری لانے کی کوششوں پر بات کرینگے تاکہ زندگی بخش اقدامات پر مؤثر انداز میں عمل کیا جا سکے۔ وفد بنگلہ دیش کے جنوب میں کاکس بازار کے علاقے میں متاثرہ افراد سے ملاقاتیں بھی کرے گاتاکہ ان کی داستانیں سنے ، ہنگامی انسانی امداد کے اثر کا اندازہ لگائے، امدادی سرگرمیوں میں پائے جانے والے خلا کی نشاندہی کرے، اور انسانی امدادی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دے۔

مزید معلومات کے لیے مہربانی کر کے دفتر برائے آبادی، پناہ گزین اور ہجرت سے اس ای میل پر رابطہ کریں [email protected]


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں