rss

صحافی مخالف جرائم پر عدم کارروائی کے خلاف عالمی دن

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان
برائے فوری اجرا
2 نومبر 2017

    
    
    

دنیا بھر میں صحافی عموماً اپنی ذات کو بہت بڑے خطرات میں ڈال کر ایسے مسائل سامنے لاتے ہیں جن سے تمام معاشروں میں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔ صحافی ناجائز کاموں اور بدعنوانی کی خبر دیتے ہیں، بین الاقوامی مجرم تنظیموں کی جانب سے خطرات کو سامنے لاتے ہیں اور جھوٹے بیانیے کے پھیلاؤ کا سبب بننے والی غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہماری اپنی جمہوریت کی اچھی کارکردگی اور دنیا بھر میں جمہوری اقدار کو سہارا دینے میں ان کوششوں کا ناگزیر کردار ہے۔

اپنے پیشے کے سبب صحافیوں کو عموماً ایسے لوگوں سے خطرات کا سامنا رہتا ہے جو ان کی آواز خاموش کرانا چاہتے ہیں۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں صحافیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔

شام میں مقامی اور غیرملکی صحافیوں پر تواتر سے حملے ہوتے ہیں اور جنگ پر رپورٹنگ کے دوران انہیں ہلاک کیا جاتا ہے۔ وینزویلا میں حکومت حقائق سامنے لانے پر میڈیا کے اداروں کو جبراً بند کر دیتی ہے یا حکومت پر تنقید کا راستہ روکتی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر جسمانی حملے کرنے والی سکیورٹی فورسز اور مسلح تنظیموں کو کسی قسم کی سزا نہیں دی گئی۔

عراق میں صحافیوں نے دھمکیوں، جان کے خطرات اور ہراساں کیے جانے کی اطلاعات دی ہیں۔ سوڈان میں حکومت صحافیوں کو گرفتار، ہراساں اور خوفزدہ کرتی ہے جبکہ ایسا کرنے والوں کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا۔ یوگنڈا میں سرکاری حکام آزادی اظہار کے خلاف کارروائیوں میں مزید شدت لے آئے ہیں جن میں صحافیوں کو ڈرانا دھمکانا بھی شامل ہے۔ نائجیریا اور جنوبی سوڈان میں صحافیوں سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر حکام سے بازپرس کی کوئی شہادت نہیں ملتی۔ صحافیوں کے قتل اور ملزموں کا سراغ نہ ملنے کے اعتبار سے صومالیہ مسلسل تیسرے برس بدترین ریکارڈ کا حامل رہا ہے۔

روس میں نمایاں صحافیوں کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے ضمن میں عدم پیشرفت برقرار ہے۔

ترکی میں صحافیوں یا غیرجانبدار میڈیا اداروں کے خلاف حملوں کے ذمہ داروں کو عموماً بہت کم سزائیں ملتی ہیں۔ غیرجانبدار میڈیا کو عدلیہ کے ذریعے نشانہ بنانا ملزموں کے خلاف عدم کارروائی پر مستزاد ہے۔

آزربائیجان میں صحافیوں کے خلاف دس میں سے نو جسمانی حملوں کے ذمہ داروں کا سراغ نہیں ملتا۔

ہم عالمی برادری میں دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر پیشہ ور صحافیوں کے خلاف جرائم پر عدم کارروائی کا سلسلہ ختم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ امریکہ صحافی مخالف جرائم پر عدم کارروائی کے خلاف عالمی دن پر آزاد، پیشہ ور اور غیرجانبدار میڈیا کو فروغ دینے نیز دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے آزاد میڈیا کو کمزور کرنے والوں کے احتساب کے حق میں کام کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں