rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے جیروم پاول کی بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز فیڈرل ریزرو سسٹم نامزدگی کا اعلان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
2 نومبر 2017

    
    
    

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے جیروم ایچ پاول کو فیڈرل ریزرو سسٹم کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین نامزد کیا ہے۔ ان کے عہدے کی مدت چار سال ہو گی جس کا آغاز 3 فروری 2018 سے ہو گا۔ مئی 2012 سے فیڈرل ریزرو کے بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے جناب پاول نے ثابت قدم قیادت، موثر فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ جیروم پاول سرکاری خدمات اور کاروباری تجربے کی صورت میں منفرد پس منظر لے کر فیڈرل ریزرو میں آئیں گے۔ قبل ازیں وہ صدر جارج ایچ بلیو بش کی انتظامیہ میں محکمہ خزانہ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ جناب پاول کے پاس تین دہائیوں کا کاروباری تجربہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے پرنسٹن یونیورسٹی سے 1975 میں سیاسیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری وصول کی۔ بعدازاں انہوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھی جہاں انہوں نے قانون کی ڈگری لی۔ جناب پاول نے جارج ٹاؤن میں ‘جارج ٹاؤن لا جرنل’ کے مدیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں