rss

امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 کے شراکت داروں کا اعلان میڈیا بیان

Русский Русский, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
17 نومبر 2017

 

 

امریکی دفتر خارجہ نے کارباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 (جی ای ایس) کے لیے آج شراکت داروں کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ میزبانی میں یہ کانفرنس 28 تا 30 نومبر انڈین شہر حیدرآباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ اس کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ کانفرنس کا موضوع ‘پہلے خواتین، خوشحالی سب کے لیے’ ہے اور اس موقع پر کاروباری خواتین کی معاونت اور دنیا بھر میں معاشی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کاروباری نظامت کے عالمی ہفتے سے فوری بعد ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر کے 170 سے زیادہ ممالک سے 1500 سے زیادہ کاروباری اور ماحولی نظام کے معمار شرکت کریں گے۔ اس موقع پر شرکا تجربہ کار کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تین روزہ متعامل گفت و شنید میں حصہ لیں گے جو اپنے علم اور تجربے کے ذریعے انہیں بتائیں گے کہ کاروبار کیسے شروع کیا اور چلایا جاتا ہے۔

دفتر خارجہ کاروباری نظامت کے عالمی نیٹ ورک کے زیرقیادت نجی شعبے کے کاروباری اتحاد سپارک کے ذریعے منتخب شراکت داروں سے مل کر کام کر رہا ہے۔ کاروباری نظامت کے عالمی نیٹ ورک کے علاوہ درج ذیل کاروباری ادارے اور تنظٰمیں ‘جی ای ایس 2017’ کی معاونت کر رہی ہیں۔

  • ایمیزون
  • ایم وے
  • سی این بی سی
  • کوگنیزنٹ
  • ڈیل
  • گوگل
  • انٹیل
  • کاؤفمین فاؤنڈیشن
  • سیلزفورس
  • سلیکون ویلی بینک
  • وال مارٹ

‘جی ای ایس’ کے شراکت داروں کی جانب سے مالیاتی و دیگر معاونت کی بدولت دنیا بھر سے نئے کاروبار شروع کرنے والے مزید لوگوں کی شرکت کے مواقع کھلیں گے۔ شراکت داروں کی بدولت کانفرنس میں مجموعی تجربہ بھی بڑھے گا جس میں عالمی کاروباری نظامت کے حوالے سے نئے عزائم کی حوصلہ افزائی کے لیے نیٹ ورکنگ لاؤنجز اور گلوبل لانچ لاؤنجز کی تخلیق شامل ہے۔ شراکت دار کاروباری ناظمین کے لیے براہ راست خدمات بھی مہیا کریں گے جن میں براہ راست نشر کیے جانے والے اجلاس، عالمگیر میڈیا کوریج اور نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو کانفرنس کے بعد آگے بڑھنے میں مدد دینے کے پروگرام شامل ہیں۔

کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی www.ges2017.org پر جائیے اور ٹویٹر پر@ges2017  جبکہ انسٹاگرام پرges2017  کو فالو کیجیے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ساتھ شریک ہونے کے لیے مزید جانیے: https://www.state.gov/s/partnerships/

کانفرنس کے حوالے سے میڈیا کے سوالات [email protected] پر بھیجے جائیں۔ کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس میں شراکت داریوں کے حوالے سے میڈیا سوالات [email protected] پر روانہ کیے جائیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں