rss

کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 کے لیے منتظمین و سرمایہ کار

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
18 نومبر 2017
میڈیا بیان

 
 
 

امریکہ اور انڈیا کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس 2017 میں شرکت کے لیے 1500 افراد کے انتخاب کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔ یہ کانفرنس 28 تا 30 نومبر انڈیا کے شہر حیدرآباد میں امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گی۔

صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کانفرنس میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔ اس کانفرنس کا موضوع ‘پہلے خواتین، خوشحالی سب کے لیے’ ہے اور اس موقع پر کاروباری خواتین کی معاونت اور دنیا بھر میں معاشی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

امسال ‘جی ای ایس’ کے شرکا چار بنیادی صنعتی شعبہ جات کی نمائندگی کر رہے ہیں جن میں توانائی و بنیادی ڈھانچہ، صحت عامہ و حیاتی سائنس، مالیاتی ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل اقتصادیات اور میڈیا و تفریح شامل ہیں۔ قریباً ایک تہائی کاروباری منتظمین کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ ایک تہائی انڈیا اور بقیہ ایک تہائی دنیا بھر کے دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1500 شرکا میں قریباً 300 سرمایہ کار اورکاروباری نظام کے معاونین ہیں جو اس کانفرنس میں سرمایہ کاری اور رابطہ سازی کو تحرک دیں گے۔ اس موثر متنوع گروپ کے بارے میں چند بنیادی حقائق کچھ یوں ہیں۔

  • ‘جی ای ایس 2017’ میں شرکت کرنے والے کاروباری منتظمین، سرمایہ کاروں اور کاروباری نظام کے معاونین میں خواتین کی نمائندگی 52.5 فیصد ہو گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ‘جی ای ایس’ میں خواتین اکثریت میں ہیں۔
  • کانفرنس میں 127 ممالک کی خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ 10 سے زیادہ ممالک کے وفود صرف خواتین پر مشتمل ہوں گے جن میں افغانستان، سعودی عرب اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
  • مجموعی طور پر شرکا کا تعلق دنیا بھر کے 150 ممالک اور علاقوں سے ہو گا۔
  • امریکہ کی 38 ریاستوں، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے کاروباری منتظمین، سرمایہ کار اور معاونین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
  • انڈیا کے طول و عرض سے کاروباری منتظمین ‘جی ای ایس’ میں شرکت کر کے دنیا بھر کے منتظمین اور سرمایہ کاروں سے جڑیں گے۔
  • ‘جی ای ایس’ میں 31.5 فیصد منتظمین کی عمر 30 برس یا اس سے کم ہے۔
  • نوعمر ترین منتظم کی عمر 13 برس جبکہ معمر ترین کی عمر 84 برس ہے۔

کاروباری نظامت کی عالمی کانفرنس کے بارے میں مزید معلومات کے وزٹ کیجیے: www.ges2017.org<http://www.ges2017.org

ٹویٹر پر @ges2017 اور انسٹاگرام پر ges2017 کو فالو کیجیے۔

کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سوالات [email protected]<mailto:[email protected] پر بھیجے جائیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں