rss

مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں عالمی دن

العربية العربية, English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
20 نومبر 2017
وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

 
 
 

مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر امریکہ ایسے بہت سے مخلوط الجنس افراد کی یاد مناتا ہے جنہوں نے تشدد کے واقعات میں جانیں گنوائیں۔

دنیا کے بہت سے حصوں میں مخلوط الجنس افراد اور ان کے حامی بشمول ہم جنس پرست مردوخواتین، دو جنسی اور بین جنسی لوگوں کو بڑھتے ہوئے جسمانی حملوں اور ظالمانہ گرفتاریوں کا سامنا ہے۔ اکثروبیشتر ایسے حملے خلاف قانون طور سے سرکاری حکام کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔

مخلوط الجنس لوگوں کے خلاف تشدد یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور تمام لوگوں کی طرح ان کے انسانی حقوق کا احترام بھی  ضروری ہے۔

مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں اس دن کے موقع پر امریکہ تمام لوگوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ کے عزم پر کاربند ہے۔ یہ اصول ہمارے آئین کا بنیادی حصہ ہیں اور امریکی سفارتکاری کو تحرک دیتے ہیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں