امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
20 نومبر 2017
وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان
مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر امریکہ ایسے بہت سے مخلوط الجنس افراد کی یاد مناتا ہے جنہوں نے تشدد کے واقعات میں جانیں گنوائیں۔
دنیا کے بہت سے حصوں میں مخلوط الجنس افراد اور ان کے حامی بشمول ہم جنس پرست مردوخواتین، دو جنسی اور بین جنسی لوگوں کو بڑھتے ہوئے جسمانی حملوں اور ظالمانہ گرفتاریوں کا سامنا ہے۔ اکثروبیشتر ایسے حملے خلاف قانون طور سے سرکاری حکام کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔
مخلوط الجنس لوگوں کے خلاف تشدد یا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور تمام لوگوں کی طرح ان کے انسانی حقوق کا احترام بھی ضروری ہے۔
مخلوط الجنس لوگوں کی یاد میں اس دن کے موقع پر امریکہ تمام لوگوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ کے عزم پر کاربند ہے۔ یہ اصول ہمارے آئین کا بنیادی حصہ ہیں اور امریکی سفارتکاری کو تحرک دیتے ہیں۔
