امریکی محکمہ دفاع
برائے فوری اجرا
20 نومبر 2017
نائب وزیردفاع کی ترجمان کمانڈر سارا ہگنز کے مطابق نائب وزیر دفاع پیٹرک شنیہن نے افغان متحدہ حکومت کے قائم مقام وزیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل طارق شاہ بہرامی سے آج پینٹاگان میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے امریکہ افغان سٹریٹجک شراکت کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر صدر کی جنوبی ایشیا کے لیے حکمت عملی میں معاونت سے متعلق اقدامات زیربحث آئے اور امریکہ فورسزکی جانب سے ہمارے نیٹو اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے افغان قومی حکومت کی تربیت، مشاورت، معاونت اور اس کی عسکری مدد جاری رکھنے کے اقدامات پر غوروخوض کیا گیا۔
