rss

مہاجرت کے عالمی معاہدے سے امریکی دستبرداری

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
3 دسمبر 2017

 

 

امریکہ نے مہاجرت پر عالمی معاہدے (جی سی ایم) کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
اس معاہدے پر گفت و شنید نیویارک اعلامیے کی بنیاد پر ہو گی۔ اقوام متحدہ نے یہ اعلامیہ 2016 میں اپنایا تھا جس میں ‘عالمگیر بندوبست مضبوط بنانے’ کی بات کی گئی ہے اور اس میں حکمت عملی کے حوالے سے متعدد ایسے اہداف شامل ہیں جو امریکی قانون اور پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتے۔
اگرچہ ہم اقوام متحدہ میں بہت سے محاذوں پر مصروف عمل رہیں گے تاہم اس معاملے میں ہم ایسے عمل میں معاونت نہیں کرنا چاہتے جس سے تارکین وطن کے حوالے سے اپنے قوانین کے نفاذ اور سرحدوں کی حفاظت سے متعلق امریکہ کا مقتدر حق کمزور پڑتا ہو۔
امریکہ مہاجرت کے مسائل پر عالمی برادری سے تعاون کرتا ہے مگر خودمختار ملکوں کا یہ بنیادی فرض ہے کہ وہ محفوظ، باترتیب اور قانونی مہاجرت یقینی بنائیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں