rss

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے بات چیت

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
5 دسمبر 2017

 
 

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے آج اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر نے اسرائیل فلسطین امن مذاکرات آگے بڑھانے اور اس گفت و شنید میں معاونت کی اہمیت بارے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے خطے میں امن کی کوششوں میں پیش رفت کے لیے ہر شراکت دار کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی اہمیت نمایاں کی۔ اس موقع پر یروشلم کے حوالے سے ممکنہ فیصلوں پر بھی بات چیت ہوئی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
ای میل کے ذریعے تازہ معلومات حاصل کریں
تازہ اطلاعات یا اپنی منتخب کردہ ترجیحات تک رسائی کے لیے مہربانی کر کے ذیل میں اپنی رابطہ معلومات درج کریں