rss

شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے سفیر ہیلی کا خطاب

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر اطلاعات و عوامی سفارتکاری
برائے فوری اجرا
11 دسمبر 2017

 
 

اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلی نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے فوری بعد سفیر ہیلی نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں جبراً ملک واپس لائی گئی  شمالی کوریا کی خاتون کے تجربات پر روشنی ڈالی ڈالی گئی اور اس ضمن میں شمالی کوریا کے منحرفین کی شہادتیں پیش کی گئیں۔

اس موقع پر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں شمالی کوریا کے لوگوں کی پوری کہانی بیان کرنی چاہیے۔ ان میں چند ایک ہی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد بارے حقیقت بیان کرنے کے لیے فرار میں کامیاب رہے جن میں بعض آج ہمارے ساتھ ہیں۔ میری امید یہ ہے کہ ہم آج ان کی داستانیں سن کر شمالی کوریا میں بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے ہم آواز ہیں’

ان کا کہنا تھا کہ ‘شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سوچی سمجھی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کی زندگی کم جانگ ان کی حکومت قائم رکھنے کی کوششوں میں گزرتی ہے۔ شمالی کوریا کی حکومت اپنی طاقت غیرضروری اسلحے کی تیاری اور بہت بڑی  روایتی فوج پر خرچ کرتی ہے جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی جانب اس کی خطرناک پیش قدمی شمالی کوریا کے عام لوگوں پر جبر اور ان کے استحصال سے شروع ہوتی ہے۔ نقد رقم کے حصول کے لیے کارکنوں کو بیرون ملک بھیجنے اور اندرون ملک جبری مشقت کے ذریے یہ حکومت اپنے لوگوں کو جوہری اور بلسٹک میزائل پروگرام کے لیے استعمال کرتی ہے’

نکی ہیلی نے کہا کہ ‘ہمیں ان کی داستانیں بیان کرنا چاہئیں یہاں تک کہ دنیا جان جائے کہ شمالی کوریا میں پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے۔ ہمیں بہرصورت ان کی داستانیں بیان کرنا چاہئیں تاکہ کونسل کے اندر اور باہر رہنما اس بارے لاعلم نہ رہیں۔ ہمارے پاس کچھ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔ شمالی کوریا کا بحران انسانی حقوق، امن اور سلامتی کا بحران ہے۔ اس حوالے سے ہمارے ردعمل پر تاریخ اپنا فیصلہ دے گی’


اصل مواد دیکھیں: https://go.usa.gov/xnRYh
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں