rss

انڈیا اور امریکہ میں انسداد دہشت گردی بارے نامزدگیوں سے متعلق پہلی بات چیت پر مشترکہ بیان

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
19 دسمبر 2017

 

 

درج ذیل بیان کا متن امریکہ اور انڈیا کی حکومتوں نے انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں نامزدگیوں سے متعلق دونوں ممالک میں پہلی بات چیت کے موقع پر جاری کیا۔

متن کا آغاز:

انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں نامزدگیوں کے حوالے سے امریکہ اور انڈیا میں بات چیت 18 اور 19 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوئی جس میں دہشت گردی سے متعلق نامزدگیوں کے معاملے پر باہمی تعاون میں اضافہ زیربحث آیا۔ یہ طریق کار دہشت گردی کے خطرات کے خلاف امریکہ اور انڈیا میں تعاون مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی اور انڈین وفود نے مقامی اور بین الاقوامی طریقہ ہائے کار کے ذریعے دہشت گرد گروہوں اور افراد کی نامزدگیوں بارے معلومات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر ان نامزدگیوں پر موثر عملدرآمد کے بہترین  طریقہ ہائے کار بھی زیربحث آئے۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نامزدگیوں کے بارے میں امریکہ اور انڈیا کی دوسری بات چیت 2018 میں ہو گی۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں