rss

صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر وزیرخزانہ سٹیون منوچن کا بیان

हिन्दी हिन्दी, English English

امریکی محکمہ خزانہ
دفتر ترجمان

امریکی وزیرخزانہ سٹیون ٹی منوچن نے آج صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر درج ذیل بیان جاری کیا ہے:

‘صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی ہمارے قومی مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور امریکی خوشحالی کے فروغ کی خاطر طاقت کے ذریعے امن کے حصول جیسا تصور اختیار کرتی ہے۔ ترقی کے فروغ اور اندرون و بیرون ملک سلامتی کے حوالے سے موثر حکمت عملی میں محکمہ خزانہ کا اہم کردار ہے۔ ہم سرکش ریاستوں، دہشتگردوں اور امریکی تصورات کو لاحق دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر مالیاتی پابندیوں اور دیگر ذرائع سے کام لیں گے۔ محکمہ خزانہ عالمی مالیاتی اداروں میں آزادانہ ترقی سے متعلق حکمت عملی کے ذریعے صدر ٹرمپ کی سوچ پر عملدرآمد کرائے گا اور آزادانہ، شفاف و دوطرفہ تجارت کے بنیادی اصولوں کی ترویج کرے گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں