rss

امریکی مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات

Facebooktwittergoogle_plusmail
English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
حقائق نامہ

 

 

10 جنوری 2018 کو دفتر خارجہ نے امریکی مسافروں کو معلومات کی فراہمی کے حوالے سے مزید بہتر طریقہ کار کا اجرا کیا۔ طریقہ کار میں لائی گئی ان بہتریوں کی بدولت امریکی شہریوں کو دنیا بھر میں اپنی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے واضح، بروقت اور قابل اعتبار معلومات میسر آئیں گی۔ نئے نظام کے تحت ہر ملک کے حوالے سے ایک سفری ہدایت نامہ موجود ہو گا جس میں ایک سے چار درجے تک ہدایات درج ہوں گی۔

• درجہ اول ۔ عمومی احتیاطی تدابیر: یہ تحفظ اور سلامتی سے متعلق خطرات کے حوالے سے ہدایات کا سب سے نچلا درجہ ہے۔ کسی بھی عالمی سفر میں کچھ نہ کچھ خطرہ ضرور ہوتا ہے۔ دوسرے ممالک کے حالات امریکہ سے مختلف ہو سکتے ہیں اور ان میں کسی بھی وقت تبدیلی آ سکتی ہے۔

• درجہ دوم – مزید احتیاطی تدبیر: تحفظ اور سلامتی کو لاحق بڑے خطرات سے آگاہ رہیں۔ دفتر خارجہ سفری ہدایت نامے میں مسافروں کو اس حوالے سے اضافی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی ملک میں کسی بھی وقت حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔

• درجہ سوم – سفر کے فیصلے پر نظرثانی کریں: تحفظ اور سلامتی کو لاحق سنگین خدشات کی صورت میں سفر سے پرہیز کریں۔ دفتر خارجہ سفری ہدایت نامے میں مسافروں کو اس حوالے سے اضافی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی ملک میں کسی بھی وقت حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔

• درجہ چہارم – سفر مت کریں: زندگی کو لاحق خطرات کے وسیع امکان کے باعث یہ ہدایات کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔ ہنگامی حالات میں امریکی حکومت کے پاس اپنے شہریوں کو معاونت فراہم کرنے کی اہلیت محدود ہو سکتی ہے۔ دفتر خارجہ امریکی شہریوں کو ہدایت دیتا ہے کہ اس ملک کا سفر نہ کریں یا جہاں تک بحفاظت ممکن ہو ملک چھوڑ دیں۔ دفتر خارجہ سفری ہدایت نامے میں مسافروں کو اس حوالے سے اضافی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ کسی بھی ملک میں کسی بھی وقت حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔

ہر ملک کے لیے سفری ہدایات گزشتہ سفری انتباہ اور سفری چوکسی سے تبدیل کر دی گئی ہیں۔ اگرچہ ہم ہر ملک کے لیے مجموعی سفری ہدایات کامخصوص درجہ جاری کریں گے تاہم کسی ملک کے مخصوص مقامات یا علاقوں کے لیے ہدایت کے درجے مختلف ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم کسی ملک میں امریکی شہریوں کو ‘مزید احتیاطی تدبیر’ (دوسرا درجہ) کا مشورہ دے سکتے ہیں مگر اسی ملک کے کسی مخصوص علاقے کے حوالے سے ‘سفر پر نظرثانی’ (تیسرا درجہ) کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں۔

ہماری تفصیلی سفری ہدایات جاری کردہ درجے کے حوالے سے واضح وجوہات بھی فراہم کریں گی۔ اس سلسلے میں خدشات کی نشاندہی کی جائے گی اور امریکی شہریوں کو وہاں سفر کے حوالے سے مخصوص ہدایت جاری کی جائے گی۔

• سی – جرم: کسی ملک کے مخصوص علاقوں میں وسیع پیمانے پر پھیلا تشدد یا منظم جرائم۔ قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کے پاس سنگین جرائم پر قابو پانے کی اہلیت محدود ہو سکتی ہے۔

• ٹی – دہشت گردی: دہشت گردوں کے حملے اور/ یا عام شہریوں، گروہوں یا دیگر اہداف کو مخصوص خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

• یو – عوامی شورش: سیاسی، معاشی، مذہبی اور / یا نسلی عدم استحکام جس سے تشدد، بڑے پیمانےپر انتشار اور سلامتی کے حوالے سے خدشات جنم لے سکتے ہیں۔

• ایچ – صحت: صحت کے حوالے سے خدشات بشمول حال ہی میں وبا پھیلنا یا ایسے بحرانوں کی موجودگی جو کسی ملک میں طبی سہولیات تہ و بالا کرنے کا باعث ہوں۔ بیماری پر قابو پانے کے مراکز کی جانب سے سفری نوٹس کا اجرا بھی اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔

• این – قدرتی حادثہ: کوئی قدرتی آفت یا اس کے اثرات سے لاحق خطرات۔

• ای – محدود وقت کے لیے کوئی واقعہ: کوئی محدود مدتی واقعہ جیسا کہ انتخابات، کھیلوں کے مقابلے یا دیگر واقعات جن سے تحفظ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔

• او – دیگر: ایسے ممکنہ خطرات بھی ہو سکتے ہیں جو گزشتہ سطور میں بیان کردہ خدشات کی ذیل میں نہ آتے ہوں۔ تفصیلات کے لیے کسی ملک سے متعلقہ سفری ہدایات پڑھیے۔

ہم سلامتی اور تحفظ کے حوالے سے معلومات میں تبدیلی کی بنیاد پر ہر سفری ہدایت کا حسب ضرورت جائزہ لیں گے اور اس میں نئی معلومات شامل کریں گے۔

مزید براں امریکی سفارت اور قونصل خانے موجودہ ہنگامی اور سلامتی کے پیغامات کو نئے انتباہ سے تبدیل کر دیں گے۔ ان کی بدولت امریکی شہریوں کو کسی ملک میں مظاہروں، جرم کے رحجان اور موسمی حالات کی بابت حفاظت اور سلامتی سے متعلق مخصوص خدشات سے آگاہی میں مدد ملے گی۔

تمام سفری ہدایات، ہر ملک کے حوالے سے حالیہ انتباہ اور موبائل فون میں دیکھے جانے کے قابل نقشے سفری معلومات کے حوالے سے دفتر خارجہ کے زیراہتمام حالیہ ازسرنو تیار کردہ ویب سائٹ travel.state.gov پر موجود ہوں گے۔ ویب سائٹ پر تمام ممالک سے متعلق صفحات پر فی الوقت دستیاب تمام سفری معلومات بشمول داخلے اور واپسی کی شرائط، مقامی قوانین اور رسوم و رواج، صحت کی صورتحال، نقل و حمل اور دیگر متعلقہ موضوعات شامل ہوں گے۔

امریکی شہری دوران سفر تحفظ اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے اہم اور نئی معلومات کے لیے اپنے سفری منصوبہ جات ‘سمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام’ (step.state.gov) پر ڈال سکتے ہیں جبکہ ٹویٹر پر ہمیں (@travelgov) اور فیس بک پر (facebook.com/travelgov) پر فالو کیا جا سکتا ہے۔
میڈیا سے متعلق معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

[email protected]
202-485-6150


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں