rss

ایران کے بارے میں صدر کے اعلان پر سفیر ہیلی کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر اطلاعات و عوامی سفارت کاری
برائے فوری اجرا
12 جنوری 2018

 
 

آج صدر نے یہ واضح کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھایا کہ امریکہ ایرانی جوہری معاہدے کی شرائط پر عمل کرے گا مگر اس کے خطرناک اور تخریبی رویے کو برداشت نہیں کرے گا جبکہ ہم دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ یہاں اقوام متحدہ میں ہم ایرانی میزائل سرگرمی اور اس کی جانب سے ہتھیاروں پر پابندی کی خلاف ورزی پر  اقدامات، ایران کی طرف سے دہشت گردی کی برآمد کا قلع قمع کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالنے کے اقدامات مضبوط بنانے کے لیے نئی عالمی حمایت کے حصول کے منتظر ہیں۔ یہ تمام اقدامات جوہری معاہدے سے ہٹ کر بھی اٹھائے جا سکتے ہیں تاہم اگر ہمیں اس حوالے سے عالمی اتفاق رائے حاصل نہ ہو سکا تو پھر یہ واضح ہو جائے گا کہ جوہری معاہدہ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ہمیں ایرانی حکومت کو جوہری معاہدے کی آڑ میں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/8252
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں