rss

سلامتی کونسل میں افغانستان پر بحث کے لیے نائب وزیر خارجہ نیویارک روانہ

العربية العربية, English English, Français Français, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
میڈیا نوٹ
18 جنوری 2018

نائب وزیر خارجہ جان جے سلیون 19 جنوری کو نیویارک کے لیے روانہ ہونگے جہاں وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک وزارتی سطح کے اجلاس ‘افغانستان اور وسطی ایشیا میں علاقائی رفاقت برائے تحفظ اور ترقی’ میں شرکت کرینگے۔ اجلاس کی صدارت قازقستان کرے گاجو آجکل سلامتی کونسل کا سربراہ ہے۔ نائب وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے سلامتی کونسل کے ارکان اور علاقائی ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

مزید معلومات کے لیے ان کی سرگرمیوں کو @USUN پر فالو کریں یا [email protected] پر رابطہ کریں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں