rss

وزیر خارجہ ٹلرسن کا لندن، پیرس، ڈیوس اور وارسا کا دورہ

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان
18جنوری 2018

 
 

21 جنوری سے لیکر 27 جنوری تک امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن لندن، پیرس، وارسا اور ڈیوس کا دورہ کریں گے۔

21 جنوری کووزیر خارجہ لندن پہنچیں گے جہاں پر وہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور قومی سلامتی کے مشیر مارک سیڈول کے ساتھ ملاقات میں ایران، شام، لیبیا، شمالی کوریا اور یوکرین سمیت دنیا بھر میں باہمی تشویش کے معاملات پر تعاون کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

23 جنوری کو وہ پیرس میں سینئر فرانسیسی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے ، جس میں مشترکہ خطرات اور دیگر عالمی مسائل سمیت، شام، ایران، لبنان، لیبیا، شمالی کوریا اور یوکرین سمیت دو طرفہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے بے دھڑک استعمال  کے خلاف بین الاقوامی تعاون سے متعلقہ ایک اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔

اس کے بعد وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس جائیں گے، جہاں ان کا قیام 24 سے لیکر 26 جنوری تک ہو گا۔ اس دوران وہ بین الاقوامی اقتصادی فورم برائے 2018  میں شرکت کریں گے اور پھر وہ صدر ٹرمپ کی مختلف ملاقاتوں میں بھی شریک رہیں گے۔

دورے کے اختتامی مرحلے میں  وزیر خارجہ  26 جنوری کو وارسا جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات پولینڈ کے اعلٰی حکام کے ساتھ ہو گی۔ ان ملاقاتوں میں امریکہ اور پولینڈ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور بشمول بین الاقوامی مسائل ، علاقائی امن اور معاشی  خوشحالی  پر تبادلہ خیال ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں