rss

‘آسٹریلیا گروپ’ میں شمولیت پر امریکہ کی انڈیا کو مبارکباد ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
23 جنوری 2018

 
 

امریکہ انڈیا کو کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے غیررسمی فورم ‘آسٹریلیا گروپ’ کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔ انڈیا کی رکنیت کے ساتھ اس گروپ کے ارکان کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

اس تازہ ترین کامیابی سے حساس اشیا اور ٹیکنالوجی کی تجارت کو باقاعدہ بنانے سمیت وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈین حکومت کی بہترین اہلیت اور عزم نمایاں ہوتا ہے۔ اس اضافے سے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں گروپ کی کوششوں کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے انڈیا ایک قابل قدر شراکت دار ہے۔ ہم اس سلسلے میں اپنے مشترکہ اہداف تک رسائی کے لیے آسٹریلیا گروپ میں انڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

آسٹریلیا گروپ، اس کے کام اور رکنیت کے حوالے سے مزید معلومات اس لنک پر دستیاب ہیں: http://www.australiagroup.net


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں