rss

روسی طیارے کی بحیرہ اسود پر غیرمحفوظ پرواز

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Русский Русский

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

 
 

امریکہ نے 29 جنوری کو بحیرہ اسود پر روسی فوج کی غیرمحفوظ مشقوں کے تازہ ترین واقعے پر اعلیٰ سطحی تشویش ظاہر کی ہے۔ جیسا کہ یورپ میں امریکی بحری افواج نے تصدیق کی ہے، عالمی فضائی حدود میں ایک روسی ایس یو 27 طیارہ غیرمحفوظ طور سے امریکی ای پی 3 کے سامنے آیا۔ اس واقعے میں روسی پائلٹ ای پی 3 جہاز کے فضائی راستے کو براہ راست قطع کرتے ہوئے اس سے پانچ فٹ کے فاصلے سے گزرا۔

امریکی طیارہ عالمی قانون کی پاسداری کر رہا تھا جبکہ روسی جانب سے موجودہ معاہدوں اور عالمی قانون کی کھلے بندوں خلاف ورزی کی گئی۔ اس معاملے میں کھلے سمندر پر ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے 1972 کے معاہدے (آئی این سی ایس ای اے) کی پامالی ہوئی۔ یہ روس کی جانب سے عسکری سرگرمیوں میں عالمی اصولوں اور معاہدوں کے عدم احترام کی تازہ ترین مثال ہے۔ ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے غیرمحفوظ اقدامات بند کرے جن سے بھول چوک، دونوں جانب فضائی عملے کو خطرات اور فضا میں تصادم کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں