rss

سفیر ہیلی کا صدر کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب پر بیان

English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español, हिन्दी हिन्दी

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر اطلاعات و عوامی سفارتکاری
برائے فوری اجرا
30 جنوری 2018

 
 

آج رات صدر نے یہ واضح کر دیا کہ بالاآخر امریکہ ایک مرتبہ پھر دنیا میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ جب ہم امریکیوں کا تحفظ اور سلامتی مقدم رکھنے کے لیے واضح اقدام اٹھاتے ہیں تو ہمیں علم ہوتا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ مضبوط تر رہا ہے۔ طویل عرصہ بعد پہلی مرتبہ ہمارے دوستوں کو اندازہ ہے کہ امریکہ ان کی پشت پر موجود ہے اور ہمارے دشمن جانتے ہیں کہ اگر وہ امریکی مفادات کے لیے خطرہ ثابت ہوئے تو ہم ان کے خلاف اقدام اٹھائیں گے۔ ہم عالمی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے والی خطرناک اور تخریبی حکومتوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم داعش جیسی تنظیموں کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں جن پر زمین تنگ ہو رہی ہے اور وہ راہ فرار اختیار کر رہی ہیں۔ ہم شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی اب تک کی کڑی ترین پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈال رہے ہیں اور دنیا کو ایران کے تخریبی اقدامات کی ٹھوس شہادت دکھا رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر اور اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر اپنے اتحادیوں اور اپنے آدرشوں کے لیے کھڑے ہیں اور ان پر ہماری قریبی توجہ ہے جو ہمارے ساتھ اور جو ہمارے خلاف ہیں۔ امریکہ بدستور ایک فیاض ملک رہے گا کیونکہ یہ امریکی انداز ہے مگر جیسا کہ صدر نے کہا جو ملک ہمارے خلاف چل رہے ہیں ہم ان کو دی جانے والی معاونت واپس لے رہے ہیں۔ یہ امریکہ کے لیے ایک نیا اور عظیم دن ہے۔


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/8278
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں