rss

برما میں رائٹرز کے صحافیوں کو جیل میں ڈالے جانے پر سفیر ہیلی کا بیان

Facebooktwittergoogle_plusmail
العربية العربية, English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی مشن برائے اقوام متحد
دفتر اطلاعات و عوامی سفارتکاری

 
 

رائٹرز کے رپورٹر وا لون اور کیا سو اوکو راخائن ریاست میں اجتماعی قبروں کے انکشاف سے متعلق خبر دینے پر برمی حکومت نے قید کر رکھا ہے۔ ان صحافیوں جیسی آزادانہ رپورٹنگ سے یہ حقیقت نمایاں ہوتی ہے کہ برمی حکام کو راخائن میں مظالم کے تمام الزامات پر غیرجانبدار اور قابل اعتبار تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔

سفیر ہیلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ‘آزاد صحافت جمہوریت اور انسانی حقوق کی بنیادوں میں سے ہے۔ صحافیوں کو ان کے کام پر کبھی گرفتار نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم برمی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان رپورٹرز کو رہا کریں اور اپنے ملک میں جاری مظالم کی آزادانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں’ ۔


اصل مواد دیکھیں: https://usun.state.gov/remarks/8298
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں