rss

دفتر خارجہ اور یوایس ایڈ کی مالی سال 2019 کے لیے بجٹ درخواست وزیرخارجہ ٹلرسن کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
12 فروری 2018

 
 

آج صدر ٹرمپ نے مالی سال 2019 میں دفتر خارجہ اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یوایس ایڈ) کے لیے 39.3 ارب ڈالر بجٹ کی درخواست کی۔ یہ درخواست ہماری سلامتی، حقوق اور اقدار کے تحفظ کے لیے صدر کے عزم کی تائید کرتی ہے جیسا کہ قومی سلامتی کی حکمت عملی اور دفتر خارجہ و یوایس ایڈ کے مشترکہ تزویراتی منصوبے میں مذکور ہے۔

اس بجٹ میں اندرون و بیرون ملک قومی سلامتی، ہماری معاشی نمو کے لیے اقتصادی ترقی اور وسیع تر اثرپذیری کے لیے دفتر خارجہ و یوایس ایڈ کی کارروائیوں میں جدت لانے کے کی تجدیدی کوششوں کے سلسلے میں وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ٹیکس دہندگان کے وسائل کے موثر استعمال کو ترجیح دیتے ہوئے امن و سلامتی کے فروغ اور عالمی بحرانوں پر ردعمل کے لیے درکار وسائل کی درخواست کی گئی ہے۔

خارجہ پالیسی کے حوالے سے صدر کی ترجیحات کو فروغ دیتے ہوئے ہم ایسے مزید مستحکم اور مضبوط معاشروں کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے جو اس دنیا کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد دے سکیں۔

مالی سال 2019 کی بجٹ درخواست کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے یہاں وزٹ کیجیے:

www.state.gov/s/d/rm/c6112.htm


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں