rss

پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی داعی عاصمہ جہانگیر کا انتقال

English English

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
13 فروری 2018
ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

 
 

ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی حامی عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی وفات پر پاکستان اور دنیا میں دوسرے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے سالہا سال تک بہادری سے ایسے لوگوں کے حقوق کا دفاع کیا جن کی آواز کوئی نہیں سنتا تھا اور قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حق میں جدوجہد کی۔ پاکستان میں انسانی حقوق کمیشن کی بانی وسربراہ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر کے طور پر ان کا کام اور اقوام متحدہ نیز انٹرنیشنل کرائسز گروپ اور جنوبی ایشیائی فورم برائے انسانی حقوق میں ان کی مساعی نے انہیں انسانی حقوق کے حوالے سے عالمگیر شخصیت بنا دیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کے طور پر کام کیا اور آزادی، وقار نیز انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرنے والے ایرانی عوام کی جانب سے انتھک جدوجہد کی۔ مذہب یا عقیدے کی آزادی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تیسری خصوصی نمائندہ کے طور پر کام کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دقیع تحقیق اور مسلسل روابط کے ذریعے مذہبی اقلیتوں کی حالت زار کے حوالے سے دنیا کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کیا اور ایذارسانی کا شکار لوگوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔

ان کی وفات دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور اپنے ملک، اپنے عوام اور دنیا بھر میں کروڑوں مزید ایسے لوگوں کی حامی کے طور پر ان کی کمی محسوس کی جائے گی جن کی وہ آواز تھیں۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں