rss

یروشلم میں امریکی سفارت خانے کا قیام ترجمان دفتر خارجہ ہیدا نوئرٹ کا بیان

العربية العربية, English English, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
23 فروری 2018

 
 

امریکہ نے مئی میں یروشلم میں نیا امریکہ سفارت خانہ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اٹھایاجانا ہے ۔ ابتدا میں سفارت خانہ ارنونا کے علاقے میں ایک جدید عمارت میں ہو گا جہاں اس وقت یروشلم میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے قونصلر برائے آپریشنز کا دفتر ہے۔ یہ آپریشنز بشمول امریکی شہریت اور ویزا خدمات سے متعلق امور کسی رکاوٹ کے بغیر بدستور ارنونا میں اسی مقام سے انجام دیے جاتے رہیں گے جو سفارت خانے کا حصہ ہو گا۔ یروشلم میں قونصلیٹ جنرل اپنے اختیار میں کسی تبدیلی کے بغیر ایگرون روڈ کے تاریخی مقامی سے آزادانہ مشن کے طور پر کام جاری رکھے گا۔ ابتداً ارنونا میں عبوری سفارت خانے میں سفیر اور محدود عملے کے لیے دفتری گنجائش ہو گی۔ تاہم سال کے اختتام تک ہم ارنونا کے احاطے سے ملحق سفارت خانے کی نئی عمارت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے سفیر اور ان کی ٹیم کو عبوری دفتر کے لیے کھلی جگہ میسر آئے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے اسرائیل میں اپنے مستقل سفارت خانے کے لیے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کی منصوبہ بندی اور تعمیر طویل مدتی کام ہو گا۔ ہمیں یہ تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے خوشی اور مئی میں یہاں کام شروع کرنے کی توقع ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں