rss

عالمی ذمہ داری مرکز کے پروگرامز اور ریاستی سطح پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اطلاعات تک رسائی کا فنڈ قائم کرنے کے لیے دفتر خارجہ اور محکمہ دفاع میں تعاون

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 فروری 2018

 
 

دفتر خارجہ کو محکمہ دفاع کے ساتھ ایک نئی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔ ہم نے باہمی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے مالی سال 2018 میں محکمہ دفاع سے دفتر خارجہ کے عالمی ذمہ داری مرکز (جی ای سی) کے لیے 40 ملین ڈالر منتقل کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد دوسرے ممالک کی جانب سے پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات اٹھانا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اقدام دوسرے ممالک کی جانب سے پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو سامنے لانے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے سرکاری و نجی شراکت کاروں کی معاونت کے لیے معلومات تک رسائی کے فنڈ کا قیام ہے۔ معلومات تک رسائی کے فنڈ کے تحت سول سوسائٹی کے گروہ، میڈیا کا مواد فراہم کرنے والے ادارے، غیرسرکاری تنظیمیں، وفاقی مالی معاونت سے چلنے والے تحقیقی و ترقیاتی مراکز، نجی کمپنیاں اور تعلیمی ادارے پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اپنے اہم کام کو آگے بڑھانے کے لیے ‘جی ای سی’ سے گرانٹس کے حصول کی خاطر مسابقت کے اہل ہوں گے۔

نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری و عوامی امور سٹیو گولڈسٹین نے کہا ہے کہ آج فنڈز کی منتقلی کا یہ اعلان امریکہ کی جانب سے مقابلے کے عہد کا اعادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ امر یقینی بنانے کے لیے یہ فنڈنگ اہمیت رکھتی ہے کہ ہم ضرررساں اثر اور غلط معلومات کے خلاف جارحانہ ردعمل جاری رکھیں گے اور ہم اس جنگ میں سلیکون ویلی اور اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ مضبوط شراکتوں سے کام لے سکتے ہیں’ گولڈ سٹین نے کہا کہ ‘ہمیں صرف دفاعی انداز اختیار نہیں کرنا بلکہ جارحانہ طرزعمل اپنانے کی بھی ضرورت ہے’ ۔

دفتر خارجہ نے معلومات تک رسائی کے فنڈ سے ابتداً 5 ملین ڈالر گرانٹ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کانگریس کی مشاورت سے اس فنڈنگ میں امریکی دفتر خارجہ  کے عوامی سفارتکاری اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ایک ملین ڈالر کی ابتدائی رقم بھی شامل ہو گی جس کا مقصد اس اقدام کو فوری شروع کرنا ہے۔ یہ فنڈ پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے سول سوسائٹی کی مقامی تنظیموں، این جی اوز، میڈیا مواد فراہم کرنے اور مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ ‘جی ای سی’ کی شراکتوں کا اہم حصہ ہوں گے۔ اس فنڈ سے اختراعی پیغام رسانی اور ڈیٹا سائنس کی تکنیک کے استعمال میں بھی مدد ملے گی۔

‘جی ای سی’ الگ طور سے محکمہ دفاع کے ساتھ بنائے گئے ابتدائی منصوبہ جات کا سلسلہ بھی شروع کرے گا جو پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان منصوبہ جات کو محکمہ دفاع کی فنڈنگ سے مدد ملے گی۔

محکمہ دفاع بہت جلد معلومات تک رسائی کے فنڈ سے مالی معاونت کے حصول کی درخواستوں کا جائزہ لینا شروع کرے گا۔ مزید معلومات اور ‘جی ای سی’ کو ای میل کرنے کے لیے براہ مہربانی اس لنک پر جائیے [email protected].


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں