rss

دہشت گردنامزد کرنے سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات

हिन्दी हिन्दी, English English, العربية العربية, Français Français, Português Português, Русский Русский, Español Español

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
27 فروری 2018
حقائق نامہ

 
 

1۔ افراد اور گروہوں کو دہشت گردی کی کن مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے ؟

افراد اور گروہوں کو دہشت گردی کی مختلف اقسام میں تقسیم کرنے سے متعلق بنیادی طور پر دو محکمے ہیں۔ گروہوں کو امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ بذریعہ  (EO)ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت بیرون ملک موجود دہشت گرد تنظیموں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد گروپ، ایسے افراد جو کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہوں،یا ایسے اداروں جو دہشت گردی کے لیے فنڈز مہیا کرتے ہو یا پھر فرنٹ کمپنی کا کردار ادا کرتے ہوں کو خصوصی طور سے نامزد بین الاقوامی دہشت گرد (SDGTs)  کے طور پر شمار کیا جا سکتا ہے۔

2۔ FTO اور EO 13224 کے تحت نامزدگی میں کیا فرق ہے؟

ان دونوں  احکامات کے تحت نامزدگیوں میں کافی فرق ہے۔ مثلا  FTO اور EO 13224 دونوں کے تحت اثاثہ جات منجمد کیے جا سکتے ہیں۔ FTO کے ذریعے نامزدگی کے تحت امیگریشن پر قدغن لگانے کے لیے اس تنظیم سے تعلق ہونا ہی کافی ہے جب کہ EO 13224 کے تحت صرف ان افراد پر سفری پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں جو اُس آرڈر میں بیان کردہ معیار پر پورے اترتے ہوں۔ مزید برآں یہ کہ FTO کے تحت نامزد افراد پر ایسی تنظیموں کو مالی یا افرادی قوت فراہم کرنے پر  مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ ایک اور فرق یہ ہے کہ EO 13324 کے ذریعے ہی محکمہ خزانہ کو یہ اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ ایسے افراد یا تنظیموں پر بھی پابندی لگا دے جو پہلے سے نامزد دہشت گرد گروہوں یا افراد کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرتے ہوں۔

3۔  FTO اور EO 13224 کے تحت نامزدگیوں کے مضمرات یا نتائج کیا ہیں؟

ایگزیکٹو آرڈر)  (EO

  • آرڈر میں بیان کردہ محدود استثنات یا محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر OFAC  کی منظوری کے علاوہ نامزد کی گئی تنظیم یا افراد کی  ایسی تمام ملکیت یا ملکیت میں حصص  پر قدغن لگا دی گئی ہے جو  امریکہ میں ہوں یا امریکی شمار کیے جاتے ہوں یا کسی امریکی شہری کے قبضے  میں ہوں۔
  • آرڈر میں بیان کردہ محدود استثنات یا محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر   کی منظوری کے علاوہ  پابندی کی زد میں آنے والی املاک یا ان املاک کے حصص میں لین دین پر امریکی شہریوں پر پابندی ہے، اور ایسی تمام سودے بازی  اور لین دین پر بھی پابندی ہے جو کہ امریکہ کے اندر موجود ہوں۔  یہ لین دین  فنڈز دینے یا لینے ، خدمات کی فراہمی  یا وصولی ، اشیا ءکی فراہمی  یا  وصولی ، یا کسی بھی ایسی تنظیم یا فرد کو فائدہ پہنچانے تک ہی محدود نہیں۔
  • ایسے کسی بھی سودے یا لین دین کی ممانعت ہے جس کے تحت آرڈر میں بیان کردہ پابندیوں سے بچنے یا بچنے کی کوشش، بچانے یا بچانے کی کوشش، اجتناب یا اجتناب کی کوشش، خلاف ورزی یا خلاف ورزی کرنے کی کوشش  کی گئی ہو۔ یہ ممانعت تمام امریکی شہریوں پر لاگو ہے۔ اور ہر اس لین دین یا سوداکاری  پر لاگو ہے جو امریکہ کے اندر طے پائے۔ ان تمام پابندیوں کی خلاف ورزی کی  سازش کرنے کی بھی ممانعت ہے۔
  • خلاف ورذی کی صورت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیرون ملک دہشت گرد تنظیم (FTO)

  • جانتے بوجھتے ہوئے نامزد FTO کو "مدد یا وسائل” کی فراہمی یا ایسی نامزد FTO سے براہ راست یا بلواسطہ  عسکری تربیت کا حصول  امریکہ اور امریکہ کی عدالتی حدود کے اندر ایک جرم ہے۔
  • ایسی تنظیم کے عہدےدار یا اہلکار اگر غیر ملکی ہیں تو ان کا امریکہ میں داخلہ منع ہے اور بعض حالات میں انہیں امریکہ بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔
  • وزیر خزانہ سے دیئے گئے استثنٰی کے علاوہ، اگر کسی امریکی مالیاتی ادارے کے علم میں یہ بات آتی ہے کہ اس کے پاس موجود یا اس کے کنٹرول میں ایسے فنڈز ہیں جو کہ کسی FTO کے ہیں یا کسی FTO سے متعلقہ شخص کے ہیں، تو وہ مالیاتی ادارہ ایسے تمام فنڈز کا کنٹرول اور قبضہ اپنے پاس رکھے گا اور ایسے تمام فنڈز کی رپورٹ محکمہ خزانہ کو کی جائے گی۔

4۔ FTOs یا SDGTs کی نامزدگی کون کر سکتا ہے؟

محکمہ خارجہ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی شخص یا تنظیم کو FTOsیا SDGTs نامزد کر سکے۔ محکمہ خزانہ کے پاس صرف SDGTs کی نامزدگی کا اختیار ہے۔ دونوں محکمے ، محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر ان نامزدگیوں کی جانب پیش رفت کر سکتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی نامزدگیاں یہاں پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ، محکمہ خارجہ کی FTO اور EO کے تحت نامزدگیاں محکمہ خزانہ کے OFAC کی ویب سائٹس پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

5۔ نامزدگی کا میعار یا طریقہ کار کیا ہے؟

امیگریشن اور نیشنیلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت   وزیر خارجہ بیرون ملک دہشت گرد تنظیم کی نامزدگی کرتے ہیں۔ کسی گروہ کی بطور FTO کی نامزدگی کا قانونی طریقہ کار اور معیار ذیل میں ہے۔

  • گروہ یا تنظیم بیرون ملک ہونی چاہیے
  • گروہ یا تنظیم دہشت گرد سرگرمی میں ملوث ہو یا دہشت گردوں سے تعلق رکھتی ہو یا اس کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت یا نیت ہو؛ اور
  • ایسی دہشت گردی سے امریکی شہریوں یا ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو ۔

ایگزیکٹو آرڈر 13224 EO  کے تحت  وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور اٹرنی جنرل سے مشاورت کے ساتھ کسی بھی ایسے غیر ملکی ، شخص یا گروہ یا تنظیم کو نامزد کر سکتے ہیں جس نے دہشت گردی کی ہو یا جس سے دہشت گردی کرنے کا سنگین خطرہ لاحق ہو یا جس سے امریکی شہریوں یا ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سلامتی  یا خارجہ پالیسی یا معیشت کو خطرہ لاحق ہو۔ مزید یہ کہ وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد ایسے افراد یا گروہوں کو نامزد کر سکتے ہیں :

  • جو Annex to the Order یا حکم نامہ کے ضمیمہ میں متعین کردہ افراد یا گروہوں کے کنٹرول یا ملکیت میں ہوں یا وہ ایسے افراد یا گروہوں کی طرف سے ایسے کام کر سکتے ہوں جن کا ذکر حکم نامہ کے ضمیمہ میں ہو
  • جو کسی بھی دہشت گردشخص یا گروہ کو کسی بھی قسم کی مالی، مادی، تکنیکی  خدمات فراہم کر سکتے ہوں۔ جن کا حکم نامہ میں اندراج ہو، یا
  • کسی بھی اور طریقہ سے حکم نامہ میں موجود افراد یا گروہوں سے تعلق رکھتے ہوں

6۔  آپ یہ تعین کیسے کرتے ہیں کہ کسی گروہ کو نامزد کرنا ہے یا نامزد نہیں کرنا ہے؟

محکمہ خارجہ، ادارہ برائے انسداد دہشتگردی دوسرے اداروں کے ساتھ مشاورت کرتے ہیں اور اس بات کا تعین کرتے ہیں کون سے ایسے ممکنہ افراد یا گروہ ہیں جن کی نامزد گی کی جانی چاہیے۔ ممکنہ نامزدگی میں کئی دوسرے ادارے بھی اپنی سفارشات پیش کرتے ہیں۔

7۔ یہ سارا عمل کام کیسے کرتا ہے؟

جب FTO کے طور پر کسی ممکنہ گروہ کی نشاندہی ہوتی ہے تو ہم اس کا ایک تفصیلی  انتظامی ریکارڈ مرتب کرتے ہیں جس میں ساری معلومات جمع کی جاتی ہیں،اس سب میں عوام الناس کو دستیاب  معلومات بھی شامل ہوتی ہیں اور ایسی معلومات بھی اس کا حصہ بنائی جاتی ہیں جو کہ خفیہ ذرائع سے حاصل کی جاتی ہیں۔ ان سب معلومات کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس بات کو ثابت کیا جائے کہ نامزدگی کے لیے قانونی معیار پورا کیا جا سکتا ہے۔

  • اگر وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل اور وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد یہ طے کرتے ہیں کہ نامزدگی کرنی ہے تو کانگریس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزیر خارجہ یہ نامزدگی کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ اطلاع نامزد گی کے وفاقی رجسٹر میں درج ہونے سے 7 روز قبل دی جانی ضروری ہوتی ہے ، جیسا کہ امیگریشن اور نیشنیلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 میں بیان کیا گیا ہے۔
  • اگر سات دن کے اندر کانگریس کی طرف سے نامزدگی پر اعتراض نہیں کیا جاتا تو نامزدگی کو وفاقی رجسٹر میں درج کرنے اور شائع کرنے کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جیسے ہی یہ اندراج ہوتا ہے نامزدگی عمل میں آ جاتی ہے۔

ہم SDGTs کا اتنظامی ریکارڈ مرتب کرتے ہیں۔ ایک بار جب یہ ریکارڈ مکمل ہو جاتا ہے تو اِسے وزیر خارجہ یا وزیر خزانہ کو بھیجا جاتا ہے۔ جیسے ہی  وہ اس کی منظوری دیتے ہیں تو ایسے شخص یا تنظیم کے امریکہ  میں موجود اثاثے منجمد ہو جاتے ہیں، مزید یہ کہ  ایسے اثاثے بھی منجمد ہو جاتے ہیں جو کسی بھی امریکی شہری کے پاس ہوں۔  پھر OFAC اس پر مناسب ایکشن لیتا ہے، اس میں ایسے نوٹسز کا اجرا بھی شامل ہے جو کہ امریکی مالیاتی اداروں کو بھیجا جاتا ہے، اس نوٹیفیکشن میں انہیں پابند کیا جاتا ہے کہ  وہ  ایسے افراد  یا گروہ کے اثاثہ جات کو منجمد کرے ۔

  • نامزدگی کا نوٹس وفاقی رجسٹر میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔ OFAC ایسے شخص یا گروہ کو خصوصی طور سے نامزدہ افراد کی فہرست میں بھی شامل کرتا ہے اور ان کا نام کا اندارج SDGTs میں کیا جاتا ہے۔  اس نوٹس کو OFACکی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا جاتا ہے۔
  • یہ نامزدگی اس وقت تک موثر رہتی ہے جب تک کہ اسے ختم نہ کر دیا جائے یا ایگزیکٹو آرڈر کی معیاد ختم نہ ہو جائے یا پھر امریکی قانون کے تحت اسے منسوخ کر دیا جائے

8۔ وزرات خارجہ کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں اور وزارت خزانہ کی جانب سے کی جانے والی نامزدگیوں میں کیا خاص فرق ہے؟

  • وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کے پاس EO 13224 کے تحت SDGTs نامزد کرنے کے مختلف اختیارات ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ13224 EOکے تحت  ایسے افراد کو نامزد کیا جاتا ہے جنہوں نے امریکی شہریوں یا امریکی سلامتی ، خارجہ پالیسی  یا میعشت کے خلاف کوئی عمل کیا ہو، یا ان کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت ہو۔
  • وزارت خزانہ کے پاس EO 13224 کے تحت ایسےافراد یا تنظیموں کی نامزدگی کا اختیار ہے جو Annex to the Order  یا حکم نامہ کے ضمیمہ میں متعین کردہ افراد یا گروہوں کے کنٹرول یا ملکیت میں ہوں یا وہ ایسے افراد یا گروہوں کی طرف سے ایسے کام کر سکتے ہوں جن کا ذکر حکم نامہ کے ضمیمہ میں ہو یا جو کسی بھی دہشت گردشخص یا گروہ  کو کسی بھی قسم کی مالی، مادی، تکنیکی یا خدمات فراہم کر سکتے ہوں جن کا حکم نامہ میں اندراج ہو، یا کسی بھی اور طریقہ سے حکم نامہ میں موجود افراد یا گروہوں سے تعلق رکھتے ہوں۔

اصل مواد دیکھیں: https://www.state.gov/j/ct/rls/fs/fs/266912.htm
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں