rss

مشرقی غوطہ میں روس اور شامی حکومت کے حملوں پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Español Español, Русский Русский

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
4 مارچ 2018

 

 

امریکہ اسد حکومت کی جانب سے روس اور ایران کی پشت پناہی سے مشرقی غوطہ کے لوگوں پر جاری فوجی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ شام بھر میں لڑائیوں میں 30 یوم کے التواء کے مطالبے پر مبنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2401 کی منظوری میں مسلسل  تاخیر سے روس نے اس کی شرائط کو نظرانداز اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نام پر معصوم شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ جھوٹ اور اندھا دھند طاقت کا ویسا ہی مجموعہ ہے جسے روس اور شامی حکومت نے 2016 میں حلب کو الگ تھلگ اور تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا جب ہزاروں شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

24 اور 28 فروری کے درمیان روسی فوجی طیاروں نے شمالی مغربی شام میں حمائمم کے ہوائی اڈے سے دمشق اور مشرقی غوطہ میں روزانہ بمباری کے کم از کم 20 مشن انجام دیے۔ حکومت کی حامی فورسز کو چاہیے کہ وہ مشرقی غوطہ میں اپنی وحشیانہ مہم میں طبی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانا فوری طور پر بند کریں۔ مہذب دنیا کو اسد حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا مسلسل استعمال برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ اسد حکومت نیز ماسکو اور تہران میں اس کے پشت پناہوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد 2401 کی پابندی کرتے ہوئے مشرقی غوطہ اور اس کے قرب و جوار میں حملے بند کرنے چاہئیں اور اشد ضرورت کے متقاضی قریباً چار لاکھ معصوم شہریوں کو انسانی امداد کی بلاروک ٹوک ترسیل کی اجازت دینی چاہیے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں