rss

جمہوریہ کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر چنگ اوئی یونگ کا بیان

العربية العربية, हिन्दी हिन्दी

وائٹ ہاؤس
دفتر سیکرٹری اطلاعات
2018/03/08

 
 

مسٹر چنگ: شام بخیر۔ آج مجھے پیانگ یانگ شمالی کوریا کے اپنے حالیہ دورے کی بابت صدر ٹرمپ کو بریفنگ دینے کا موقع ملا۔ میں صدر ٹرمپ، نائب صدر اور ان کی قومی سلامتی کی شاندار ٹیم بشمول اپنے قریبی دوست جنرل مکماسٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ان کی قیادت، شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اور عالمی یکجہتی کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے۔ میں نے صدر مون جائی ان کی جانب سے صدر ٹرمپ کی قیادت کے لیے ذاتی ممنونیت کا اظہار بھی کیا۔

میں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ہماری ملاقات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے بتایا کہ وہ جوہری ہتھیار ختم کرنا چاہتے ہیں۔ کم نے وعدہ کیا کہ شمالی کوریا کسی مزید جوہری یا میزائل تجربے سے باز رہے گا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جمہوریہ کوریا ارو امریکہ کے مابین معمول کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری رہنی چاہئیں۔ انہوں نے جتنا جلد ممکن ہو صدر ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔

صدر ٹرمپ نے بریفنگ کی ستائش کی اور کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے مستقل خاتمے کے لیے مئی تک کم جانگ ان سے ملیں گے۔

جمہوریہ کوریا امریکہ، جاپان، اور دنیا بھر میں ہمارے بہت سے شراکت داروں کے تعاون سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مکمل اور مستقل مزاجی سے پرعزم ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہم پرامید ہیں کہ اس مسئلے کے پرامن حل کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے سفارتی عمل جاری رہے گا۔

جمہوریہ کوریا، امریکہ اور ہمارے دوسرے شراکت دار باہم مل کر اس امر پر زور دیتے ہیں کہ ہم ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور شمالی کوریا پر اس وقت تک دباؤ جاری رکھا جائے گا جب تک وہ اپنی باتوں کو ٹھوس اقدامات کے ساتھ ثابت نہیں کر دیتا۔

شکریہ


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں