rss

انڈر سیکرٹری برائے عوامی سفارتکاری و عوامی امور سٹیو گولڈ سٹین کا بیان

हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان

 
 
پریس کور کے ساتھیو

‘وزیر خارجہ قومی سلامتی سے متعلق اہم معاملات پر واضح پیش رفت کے سبب عہدے پر کام کرنے کا بھرپور ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔ وہ دفتر خارجہ میں اپنے ساتھیوں کی کمی محسوس کریں گے جہاں انہوں نے محکمہ دفاع کے ساتھ غیرمعمولی مضبوط تعلقات رکھتے ہوئے کام سے لطف اٹھایا۔

وزیرخارجہ کی آج صبح صدر سے بات نہیں ہوئی اور وہ اس فیصلے کی وجہ سے آگاہ نہیں ہیں تاہم وہ خدمت کا موقع ملنے پر مشکور ہیں اور اب بھی اس بات پر کڑا یقین رکھتے ہیں کہ عوامی خدمت ایک اعلیٰ کام ہے جس پر پچھتاوا نہیں ہونا چاہیے۔

ہم نامزد وزیرخارجہ پومپیو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں’ ۔
شعبہ اطلاعات، دفتر خارجہ


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں