rss

کابل یونیورسٹی پر حملہ

English English, हिन्दी हिन्दी

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجراء
ترجمان ہیدا نوئرٹ کا بیان
21مارچ 2018

 

 

امریکہ کابل یونیورسٹی پر آج ہونے والے اس ہولناک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ پر امن طور پر جشن نورز منانے والوں پر اس شرمناک حملے نے  سال نو کو غم و الم سے لبریز کر دیا ہے۔ہمیں واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب سے  دلی ہمددردی ہے اور اس بے حس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔

امریکہ افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے حصول میں ان کا ساتھ دینے کا مصمم ارادہ کیے ہوئے ہے۔

 


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں