rss

ترجمان دفتر خارجہ ہیدانوئرٹ کا بیا – تخریبی طرزعمل پر روس کا احتساب

English English, العربية العربية, Français Français, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español, 中文 (中国) 中文 (中国)

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
26 مارچ 2018

 
 

4 مارچ کو روس نے سالسبری میں ایک برطانوی شہری اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے کی کوشش میں فوجی معیار کا اعصابی مادہ استعمال کیا۔ ہمارے اتحادی برطانیہ پر اس حملے سے بے شمار معصوم جانیں خطرے میں پڑ گئیں اور ایک پولیس افسر سمیت تین افراد شدید طور سے متاثر ہوئے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی اس شرمناک خلاف ورزی اور عالمی قانون توڑے جانے پر آج امریکہ اپنے ہاں دوطرفہ مشن پر کام کرنے والے 48 روسی افسروں کو ملک سے بیدخل کر دے گا۔ ہم روسی حکومت سے کہیں گے کہ وہ سیاٹل میں اپنا قونصل خانہ 2 اپریل 2018 تک بند کر دے۔

ان اقدامات کا مقصد برطانیہ سے اٹوٹ یکجہتی کا اظہار اور روس کی جانب سے عالمی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی پر اس کے خلاف سنگین نتائج کا نفاذ ہے۔

اس سے ہٹ کر ہم نے اقوام متحدہ میں روسی مشن کے لیے کام کرنے والے 12 انٹیلی جنس اہلکاروں کی بیدخلی کا عمل شروع کر دیا ہے جنہوں نے امریکہ میں رہنے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

امریکہ روس سے کہتا ہے کہ وہ اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے اور دنیا پر ثابت کرے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے عالمگیر امن و سلامتی کے لیے اپنے عالمی وعدے اور ذمہ داریاں نبھانے کا اہل ہے۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں