rss

روسی انٹیلی جنس افسروں کی بیدخلی پر سیکرٹری اطلاعات کا بیان

Français Français, English English, العربية العربية, हिन्दी हिन्दी, Português Português, Русский Русский, Español Español, 中文 (中国) 中文 (中国)

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
برائے فوری اجرا
26 مارچ 2018

 
 

آج صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے روسی انٹیلی جنس کے درجنوں افسروں کی امریکہ سے بیدخلی اور سیاٹل میں روسی قونصل خانے کو ہماری آبدوزوں کے ایک اڈے اور بوئنگ کے قریب موجودگی کے باعث بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ امریکہ نے یہ اقدام اپنے نیٹو اتحادیوں اور دنیا بھر میں شراکت کاروں کے ساتھ روس کی جانب سے برطانوی سرزمین پر فوجی معیار کا کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے جواب میں اٹھایا ہے۔ یہ روس کی جانب سے دنیا بھر میں جاری تخریبی سرگرمیوں کی ایک مثال ہے۔ آج کے اقدامات روس کی جانب سے امریکیوں کی جاسوسی اور امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والی خفیہ کارروائیوں کی اہلیت کو محدود کر کے امریکہ کو مزید محفوظ بناتے ہیں۔ ان اقدامات کے ساتھ امریکہ، ہمارے اتحادیوں اور شراکت کاروں نے روس پر واضح کر دیا ہے کہ اسے اپنے افعال کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے تعاون کو تیار ہے مگر اس کے لیے روسی حکومت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔


یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔
تازہ ترین ای میل
تازہ ترین اطلاعات یا اپنے استعمال کنندہ کی ترجیحات تک رسائی کے لیے براہ مہربانی اپنی رابطے کی معلومات نیچے درج کریں